اسپین: تاراگونا ساحل پر دو افراد ڈوب گئے
ڈاکٹر قمر فاروق
تاراگونا:اسپین کے شہر تاراگونا کے ساحل سمندر ہر جمعرات کو دن دو بجے کے قریب دو افراد ڈوب جانے سے جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق
مرنے والوں میں سے ایک نابالغ ہے جو پانی میں گرا یا اس میں نہا رہا تھا۔ ایک جوڑے نے انہیں دیکھا، اور اس شخص نے نابالغ کی مدد کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ دونوں جان کی بازی ہار گئے۔
ڈوبنے والوں کی مدد کے لیے پانی میں چھلانگ لگانے والے دو دیگر افراد کو ہیلی کاپٹر اور ریڈ کراس کی کشتی کے ذریعے سمندر سے بچایا گیا۔
دوپہر 2.20 بجے ہنگامی کال موصول ہونے کے بعد گواردیا سول پولیس اور Mossos d’Esquadra پولیس نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔