بارسلونا میں یورپ بھر کے اوورسیز پاکستانیوں کا اجتماع کیا جائے گا،چوہدری ظہیر احمد مہر
بارسلونا(قمرفاروق)اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن کا وفد وائس چیئرمین شکیل شیخ وائس پریزیڈنٹ اعجاز احمد سینیئر وائس پریزیڈنٹ اسپین محمدسلمان گوندل، ایگزیکٹو ممبر ملک نعیم اور چیئرمین ظہیر اختر مہر بارسلونا پہنچ گیا۔چوہدری ظہیر احمد مہر کی قیادت میں بارسلونا پہنچنے والے وفد کے اعزاز میں لاہور ریسٹورنٹ پورٹ فورم پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
عشائیہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت رضوان کاظمی نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض راجہ ضیا صدیق نے سرانجام دئیے
تقریب سے چوہدری ثاقب طاہر،چوہدری عبدالغفار مرہانہ،محمد اقبال چوہدری،چوہدری امانت حسین مہر،شکیل شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا
چئیرمین اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن چوہدری ظہیر احمد مہر نے اپنے خطاب میں تمام پاکستانی کمیونٹی بارسلونا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں جب بھی بارسلونا آیا ہوں یہاں کی کمیونٹی نے بڑی عزت دی ہے انہوں نے کہا کہ میں بڑے فخر سے یہ بات کہتا ہوں اور تمام دوستوں کے مشورے سے انشاءاللہ تعالی ہم کل یا پرسوں ایک عظیم الشان سیمینار کا اعلان کریں گے،ہم تمام اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان رابطہ بنانے جا رہے ہیں جو اوورسیز پاکستانیوں کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوا ہوگا،ہم نے اوورسیز پاکستانیوں کو دو نعرے دئیے ہیں سب سے پہلے ہم نے نعرہ دیا کہ اوورسیز پاکستانی کسی سیاست کا نہیں ریاست کا ہونا چاہیے ان کا ڈائریکٹ تعلق ریاست سے ہونا چاہیے ہمیں سیاستوں سے بالاتاک ہو کے یہاں کام کرنا چاہیے دوسری چیز جو آج کل بہت زیادہ ہو گئی ہےکہ جس قوم کو تباہ کرنا ہو اس کے اداروں کے خلاف اس کی عوام کو لڑا دیا جائے اور آج ہم اس مقام پہ کھڑے ہیں کہ پاکستان کے اندر بڑی دیر سے یہ نعرے لگ رہے تھے 25 کروڑ عوام وہ نعرے سن رہی تھی لیکن یہ اوورسیز پاکستانی ہی ہیں جہاں شر پسندوں نے یہ نعرہ اٹھایا تو اس کے خلاف ہم نے اپنا نعرہ بنا دیا” یہ جو محفوظ دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے”آج ہمارا کوئی وہی حال ہو رہا ہوتا جو فلسطین کے اندر کشمیر کے اندرمالمانوں کا ہو رہا ہے آج ہم سب لوگ یہاں بڑے باعزت طریقے سے کسی سے بات کرتے ہیں ہمارا ملک جو ہے ہماری مائیں بہنیں ہمارے ماں باپ ہمارے بچے وہاں محفوظ ہیں
انہوں نے کہا کہ ان نعروں کے پیچھے پی ٹی آئی کے لوگ نہیں ہیں بلکہ شرپسند لوگ ان کے جلسوں میں آکر ایسے نعرے لگاتے اور غائب ہوجاتے تھے،ہمارے مشن کے ساتھ پی ٹی آئی کے بہت سارے لوگ شامل ہیں
پی ٹی آئی اور اوورسیز کے اوپر یہ ایک داغ ہے جسے میں نے اورمیرے رفقاء نے یہ سوچا کہ ہم کس طرح مقابلہ کریں توہم نے ایک ترانہ بنایا وہ ہم اپنی قوم کو اور اپنی اداروں کو جو ہمارے شہداء ہیں یہ ان سب کی نذر کر رہے ہیں ،ترانہ کے بول یہ ہیں کہ جب مٹی کی خاطر قوم کے بیٹے جانوں کے نذرانے دیتے ہیں دشمن کی میلی نظروں کو نگاہوں کو اٹھنے سے پہلے سلا دیتے ہیں دشمن کے رخ پہ یہ جو خوف کی زردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے
پاکستان زندہ باد پاکستان زندہ باد
عشائیہ میں معززین بارسلوناچوہدری عمران اختر چھوکر کلاں سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی اسپین، مہر عمران اخترمہر ،مہر فرحان اختر ،ٹریڈ کوارڈینیٹر مسلم لیگ ن یورپ چوہدری امانت حسین مہر ،سینئر سیاسی رہنما چوہدری عبدالغفار مرہانہ ، چوہدری اشفاق باغانوالہ ،علی رشید بٹ ،چوہدری غفار گجر،پروفیسر طاہر عظیم،چوہدری قاسم چھوکر کلاں،مرزا جابر،چوہدری بابر وڑائچ گورالی،چوہدری ساجد گوندل،چوہدری اعجاز اسلم چئیرمین،راجہ بشارت حسین،محمد سلیمان گوندل،سجاد احمد بٹ،لطیف ساہی،راجہ ضیا صدیق، سمیت دیگر دوست احباب نے شرکت کی