بارسلونا: کیسلر گالیمانی پیٹسیری 74 سال بعد بند ہونے جارہی ہے

ڈاکٹر قمر فاروق

بارسلونا: سانت بارسلونا میں کیسلر گالیمانی پیٹسیری 74 سال بعد بند ہونے جارہی ہے،کاروبار کے مالک، Joan Galimany، نے بتایا  کہ بہت سے محلہ دار الوداع کہنے اور کچھ تصاویر لینے آئے ہیں تاکہ اس دکان کو ساری زندگی یاد رکھا جا سکے۔

 جان بتاتے ہیں کہ دکان بند ہونے کا کوئی مقررہ وقت نہیں ہے، "یہ اس وت تک کھلی رہے گی جب تک تمام سامان فروخت نہیں ہوجاتا

گالیمانی کہتے ہیں خاندانی کاروبار مالی مشکلات کی وجہ سے بند ہو جاتا ہے۔ گالیمانی کو افسوس ہے کہ چھوٹی تجارت کو کم قیمتوں کے ساتھ بڑی سپر مارکیٹوں کے ساتھ مقابلہ جاری رکھنے کے لیے متعلقہ امداد نہیں ملتی”۔

جان گالیمانی کا کہنا ہے کہ وہ زندگی کا ایک اور منصوبہ شروع کریں گے، اب جبکہ وہ پہلے ہی 69 سال کے ہو چکے ہیں: "ہمارے پاس لطف اندوز ہونے اور سفر کرنے کا منصوبہ ہے”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے