ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ، نیویارک میں اسٹیڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں

تصویر بشکریہ آئی سی سی

امریکا کے شہر نیویارک میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے جہاں 9 جون کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ شیڈول ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء سے قبل نیویارک کا نساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔

اس حوالے سے آئی سی سی نے اسٹیڈیم کی تازہ ترین ویڈیو جاری کی ہے، اسٹیڈیم کے ایسٹ اور ویسٹ اسٹینڈز مکمل ہونے کے قریب ہیں جس میں 24 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

نارتھ اور ساؤتھ اینڈز پر پریمیئم ہوسپیٹیلیٹی اور میڈیا پویلینز کی تعمیر جاری ہے۔

اس اسٹیڈیم میں بھارت کے تمام گروپ میچز کھیلے جائیں گے اور میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو اسی اسٹیڈیم ہوگا۔

آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ تعمیراتی کام پلان کے مطابق چل رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے