Screenshot
بارسلونا شہر میں کورریوس (ڈاکخانہ) کی 13 برانچوں کو مہاجرین کی غیر معمولی ریگولرائزیشن کے عمل میں دستاویزات کی درستگی (سبساناسیون) کے لیے مختص کیا گیا ہے، جہاں لوگ اپنی کمی پوری کر سکتے ہیں یا غلط کاغذات درست کرا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست دہندگان 30 ستمبر تک بغیر کسی اپائنٹمنٹ کے مقررہ اوقات میں جا کر اپنی دستاویزات جمع یا درست کرا سکتے ہیں۔
یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے ہے جنہوں نے وقت پر درخواست جمع کروا دی تھی لیکن اب انہیں اضافی دستاویزات دینا ہیں یا اپنی معلومات مکمل کرنی ہیں۔ نامکمل، غلط یا رہ جانے والی دستاویزات بھی جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
اگست کے مہینے میں دو دفاتر (پلازا انتونیو لوپیز اور پلازا لیتامندی) صبح 8:30 سے شام 5:30 تک کھلے رہیں گے، جبکہ باقی 11 دفاتر صرف صبح 8:30 سے دوپہر 2:30 تک خدمات فراہم کریں گے۔
بارسلونا کے علاوہ پورے صوبے میں مزید 33 دفاتر بھی یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں، جن میں لُسپیتالیت، بادالونا، کاستیلدیفیلز، کورنییا، ایل پرات، گاوا، روبی، سانت بوئی، سانت کوگات، سانتا کولوما اور دیگر شہر شامل ہیں۔
یہ اقدام اس بڑے ریگولرائزیشن پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت بارسلونا میں تقریباً 87 ہزار افراد کو خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔
