بارسلونا کے علاقہ ییفیامیں 36 سالہ شخص قتل

IMG_2821

بارسلونا(دوست نیوز)موسوس دی اسکوادرا پولیس کے مطابق اتوار کی رات ایک 36 سالہ شخص ییفیا کی گواش اسٹریٹ نمبر 93 میں ایک مکان میں حملے کے بعد ہلاک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق قتل ہونے والا جوان پاکستانی بتایا جارہا ہے 

یہ واقعہ تقریباً رات 11:30 بجے پیش آیا، جب پولیس کو ایک گھر میں کئی افراد کے درمیان جھگڑے اور حملے کی اطلاع ملی۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو ایک شخص مردہ پایا گیا، جبکہ ایک اور شخص چاقو کے وارسے زخمی تھا۔ ایمرجنسی میڈیکل سروس (SEM) نے زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا۔

موسوس دی اسکوادرا نے قتل کے حالات واضح کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے