برطانوی وزیراعظم رشی سونک جیمز اینڈرسن کے ساتھ کرکٹ کھیلنے میں مصروف

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سینئر اور کامیاب ترین فاسٹ بولر جیمز اینڈسن کی خطرناک گیندیں با آسانی کھیل کر سب کو حیران کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک کو کرکٹ میں بہت دلچسپی ہے،انہیں  کرکٹ کھیلنا پسند ہے اور وہ کافی اچھی بیٹنگ بھی کرلیتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے حال ہی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نیٹ سیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے حال ہی میں ٹیسٹ فارمیٹ میں 700 وکٹیں مکمل کی ہیں تاہم برطانوی وزیراعظم ان کا سامنا کرنے کے لیے پراعتماد دکھائی دیے۔

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم نے مذاق میں جیمز اینڈرسن سے کہا کہ تھوڑا آسان رکھنا جس پر فاسٹ بولر نے جواب دیا کہ دیکھیں گے۔

حیران کن طور پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے جیمز اینڈرسن کی گیندیں بڑے اعتماد کے ساتھ کھیلیں جسے دیکھ کر وہاں موجود نوجوان کھلاڑی بھی حیران رہ گئے۔

برطانوی وزیراعظم نے تربیتی سیشن سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ میں باقی دن یہیں رہوں گا، بس وزیراعظم آفس کو بتادیں کہ میں کچھ وقت بعد واپس آؤں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے