آرمی چیف کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے افطار ڈنر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کےلیے آرمی ہاؤس راولپنڈی میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 29 کھلاڑیوں کا 10 روزہ کیمپ آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ میں 6 اپریل کو ختم ہوا تھا۔

کیمپ کے اختتام کے بعد کھلاڑی اسلام آباد آگئے تھے جہاں 8 اپریل کو آرمی چیف کی جانب سے کھلاڑیوں کےلیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی بورڈ کے دیگر آفیشلز کے ساتھ افطار ڈنر میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کرکٹرز نے ایبٹ آباد میں لگائے جانے والے کیمپ اور اُس میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور ملک میں کرکٹ کی سپورٹ پر کیے جانے والے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے