دارالعرفان اسلامک سنٹر کے زیراہتمام دوسری سالانہ “دیں است حسین کانفرنس”
بارسلونا/دارالعرفان اسلامک سنٹر کے زیراہتمام دوسری سالانہ “دیں است حسین کانفرنس”جس سے شہریارِ خطابت پیر سیّد عرفان علی بخاری نے عظمت حسین رضی اللہ عنہ اور پیغام حسین پر خصوصی خطاب فرمایا۔انہوں نے کہا امام حسین کا پیغام یہ ہے کہ ایسا کام نہ کیا جائے جس سے اللہ کے دین پر حرف آئے،چاہے جان چلی جائے خاندان لٹ جائے

“دیں است حسین کانفرنس”کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہوا جس کی سعادت سید شاہد رسول نقوی ، غلام رسول قادری ضرغام حیدر قادری ،عادل مختار نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض دارُالعرفان اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام و خطیب حضرت علامہ محمد نعیم چشتی نے ادا کئے۔

حضرت علامہ ساجد نذیر کمالی ،حضرت علامہ محمد لبیب ربّانی ، حضرت علامہ عطاءُالمصطفٰی نقشبندی کیلانی ، حضرت علامہ ڈاکٹر محمد رضوان چشتی اور حضرت صوفی شکیل احمد نقشبندی نے اپنے مختصر خطاب میں یزید کیسے یزید بنا اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت پر بیان کیا۔

“دیں است حسین کانفرنس میں علماء کرام نعت خوانان حضرات اور عوامُ النّاس نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے قلوب اذہان کو سیرت حسین رضی اللہ عنہ سے منور کیا۔

چوہدری مدثر اقبال وڑائچ،چوہدری جاوید اقبال چیچی،ساجدعلی،ذوالفقار علی بھٹو،چوہدری شاہد اقبال،احمد سردار نے کانفرنس کے انتظامات کو احسن انداز میں سرانجام دیا

کانفرنس کے آخر میں لنگرِ حسینی پیش کیا گیا اور شرکاء کے لئے دودھ کی سبیل لگائی گئی