اسپین ،ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری پر حاصل ہونے والا “گولڈن ویزہ”ختم

ڈاکٹر قمر فاروق

بارسلونا: اسپین میں ہاؤسنگ اسکیم میں پانچ لاکھ یورو کی سرمایہ کرنے

والے کو گولڈن ویزہ دیا جاتا تھا،جس کا آغاز 2013میں پاپولر پارٹی نے قانون سازی کے ذریعے لاگو کیا تھا اور اس ویزہ پر اب تک دس ہزار افراد مالاگا،ویلنسیا،بارسلونا،میڈرڈ، بیلیرک جزائراور ایلیکانتے میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں

اسپین کے وزیراعظم پیدروسانچز PM Pedro Sánchezنے پیر کو جنوبی شہر سیویل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس اسکیم کو ختم کرنے کا اعلان کیا جس سے 2013 سے اب تک 10,000 افراد مستفید ہو چکے ہیں۔
ہسپانوی حکومت منگل کو ہاؤسنگ منسٹری کی اس رپورٹ کا مطالعہ کرے گی جس کے تحت ‘گولڈن ویزا’ دیا جاتا ہے جس کے عوض غیر ملکی ہاؤسنگ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔تاکہ اس کو منسوخ کیا جا سکے
10 سال قبل پاپولر پارٹی کی حکومت کی جانب سے قانون سازی کی منظوری کے بعد سے 10 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ پیدروسانچز نے کہا کہ ہم اس قانون سازی کو واپس لینے کا عمل شروع کریں گے جو پانچ لاکھ یورو کی سرمایہ کاری پر رہائش کی اجازت دیتا ہے
سانچیز نے سیویل کے دورے کے دوران کہا ہم اس بات کی ضمانت کے لیے ضروری اقدامات کریں گے کہ رہائش ایک حق ہے نہ کہ کاروبارانہوں نے کہا کہ "آج اس طرح حاصل کیے گئے ہر 100 رہائشی ویزوں میں سے 94 جائیداد کی سرمایہ کاری سے منسلک ہیں
ہسپانوی حکومت کے لیے، یہ شہر "وہ جگہیں ہیں جو ہاؤسنگ مارکیٹ میں انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں، اور جہاں رہنے اور کام کرنے اور ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے باوقار گھر تلاش کرنا تقریباً ناممکن ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ اسپین میں سرمایہ کاری پر رہائش کی فروخت”وہ ماڈل نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں کیونکہ یہ ہمیں تباہی اور مزید عدم مساوات کی طرف لے جاتا ہے، جس سے بہت سےخاندانوں اور نوجوانوں کے لیے گھرپہنچ سے دور ہوجاتے ہیں،
سانچیز نے کہا کہ ہسپانوی حکومت کا منصوبہ ان لوگوں کا خیرمقدم کرنا ہے جو جدت میں سرمایہ کاری کرنے، ملازمتیں پیدا کرنے اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے