بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کا تنخواہیں نہ ملنے پر عید پر بھی مظاہرہ

فائل فوٹو

بلوچستان یونیورسٹی ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر یونیورسٹی کے باہر عید پر بھی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامی اوردیگر عملے نے شرکت کی۔

رکن صوبائی اسمبلی آغا عمر احمد زئی نے مظاہرے میں شریک ہو کر اظہار یکجہتی کی۔

پروفیسر کلیم نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی ملازمین کو 4 میں سے ایک ماہ کی تنخواہ ملی، وہ قرضوں میں چلی گئی۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے یونیورسٹی کا مالی بحران حل اور 3 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے