عدت میں نکاح کیس میں سزا کیخلاف دائر اپیل میں دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ

فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف دائر اپیل میں دلائل دینے والے پراسیکیوٹر کا تبادلہ کر دیا گیا۔

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے پراسیکیوٹر عدنان علی کو تعینات کر دیا گیا۔

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کی جانب سے لکھا گیا خط بھی سامنے آگیا۔

ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے خط میں لکھا ہے کہ آپ نے بغیر اجازت میڈیا چینلز پر کیسز سے متعلق بیان جاری کیے، آپ کو عدالتوں میں پیش ہونے سے فوری روکا جاتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اپنے سوشل میڈیا سے تمام مواد حذف کریں۔

پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کی عدالت رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

واضح رہے کہ رانا حسن عباس نے گزشتہ روز عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیل پر دلائل دیے تھے اور انہوں نے سارہ انعام، نور مقدم قتل کیسز میں پراسیکیوشن کی تھی۔

اس کے علاوہ رانا حسن عباس نے زیادتی سے متعلق عثمان مرزا کیس میں بھی پراسیکیوشن کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے