کویت کا پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار

—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کویت کے وزیرِا عظم نے فون کر کے عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی مفید شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاک کویت اقتصادی اور تجارتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر روز دیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کےعوام کی سلامتی و خوشحالی، امتِ مسلمہ کے مابین بھائی چارے اور فلسطینی بہن بھائیوں پر جاری اسرائیلی ظلم کے خاتمے کی دعا کی۔

کویتی وزیراعظم شیخ محمد صباح آلسالم آلصباح نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کویتی وزیرِ اعظم نے پاکستان کے ساتھ تعاون کے مزید فروغ کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے