سید ذوالقرنین شاہ کی جانب سےکاسا ایشیاء کو انگلش لٹریچر کی کتابوں کا تحفہ

بارسلونا(دوست نیوز)کاسا ایشیاء کی ڈائریکٹرایجوکیشن Imma Llort اممایورت کی درخوست پر پاکستان فورم اسپین کے روح رواں سید ذوالقرنین شاہ نے پاکستانی اور دیگر اقوام کے بچوں کے لئے انگلش ادب کی کتابوں کا تحفہ پیش کیا ہے۔

سید ذوالقرنین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاسا ایشیاء کی ڈائریکٹرایجوکیشن Imma Llort اممایورت نے بتایا کہ انگلش جاننے والے بچوں کے لئے انگلش کتب کی ضرورت ہے

جس میں بچوں کی کہانیاں ہوں،تو میں نے پاکستان سے بچوں کے ادب کی کتابوں کا ایک کارٹن بک کرایا جو آج میں نے کاسا ایشیاء کی ڈائریکٹرایجوکیشن Imma Llort اممایورت کے سپرد کردیا۔اس موقع پر انہوں نے شکریہ ادا کیا
