اسپیکر شپ کے انتخاب میں افضال احمد بیدار کے حق میں دستبردار ہوتا ہوں،ایاز محمود عباسی

IMG_3083

بارسلونا(دوست نیوز)پاک فیڈریشن اسپین کے اسپیکر کے انتخابات کل 9فروری 2025کو ہونے جارہے ہیں جس کے لئے دو امیدوار میدان میں ہیں جن میں افضال احمد بیدار اور ایاز محمود عباسی شامل ہیں ۔

انتخاب سے چند گھنٹے پہلے ایاز محمود عباسی نے افضال احمد بیدار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے،اس موقع پر ایاز محمود عباسی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ افضال احمد بیدار سینئر ترین ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ قابل احترام ہیں انہوں نے کہا کہ افضال احمد بیدار کی پاک فیڈریشن اسپین کے لئے بڑی خدمات ہیں انہوں نے پاک فیڈریشن اسپین کا دستور مرتب کیااور پاک فیڈریشن اسپین کو قانونی وآئینی حیثت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ایاز محمود عباسی نے کہا کہ اس وقت پاکستانی کمیونٹی اور پاک فیڈریشن اسپین کو افضال احمد بیدار کی فہم کی ضرورت ہے اور میری خواہش ہے کہ وہ پاک فیڈریشن اسپین کے اسپیکر بنیں میں ان کے احترام میں نےان کے حق میں دستبرار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے