خیبرپختونخوا میں رواں سال 88 دہشت گرد مارے گئے، اختر حیات خان

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان—فائل فوٹو

آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہا ہے ک صوبے میں رواں سال مختلف کارروائیوں کے دوران 88 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پولیس کے 41 اہلکار شہید ہوئے۔

اخترحیات خان نے جیو نیوز سے بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مارے گئے دہشت گردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔

آئی جی اختر حیات خان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان  اور ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لکی مروت اور ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں غیرملکیوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے