عید کے دوسرے روز بھی بچوں بڑوں نے مل کر انجوائے کیا
عید کے دوسرے روز بھی بچوں اور بڑوں نے سب نے مل کر خوب انجوائے کیا، پارک میں بچوں نے خوب ہلہ گلہ اور مستی کی، مزے مزے کے پکوانوں کا بھی لطف اٹھایا گیا۔
گوجرانوالہ کے شہری عید کے دوسرے روز گورونانگ پورہ فوڈ اسٹریٹ ناشتہ کرنے پہنچ گئے ہیں، سری پائے، ہریسہ، حلوہ پوری کھا کر عید کا مزہ دوبالا کیا۔
بہاولپور کے چڑیا گھر میں بچوں اور بڑوں نے شیر، ٹائیگرز، بندر اور نایاب پرندے دیکھ کر انجوائے کیا۔ حافظ آباد، سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی شہریوں کی کثیر تعداد نے پارک اور نہروں کا رخ کیا۔
حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں شہریوں نے تفریح گاہوں اور دریائے سندھ کے کنارے آباد لب مہران پارک میں عید کو انجوائے کیا۔
مردان میں عید میلہ اور اسپرنگ فلاور شو کا اہتمام کیا گیا، جس میں بچوں نے خوب ہلہ گلہ اور موج مستی کی، نوشہرہ کے تفریحی مقام جناح باغ میں فن میلہ کا انعقاد کیا گیا، منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
سوات، لوئر دیر میں عید الفطر کے دوسرے روز سیاحتی مقامات اور پارکس میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کا رش رہا، جہاں شہری لذید کھانے تیار کرکے خوشگوار موسم سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔