برف باری کے باعث بارسلونا ہوائی اڈے اور میونخ کے درمیان تمام پروازیں منسوخ
بارسلونا(قمرفاروق)جرمنی خاص طور پر میونخ اور اس کے قرب وجوار میں موجود شہر،قصبات اس وقت شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں ،بارسلونا ائیر پورٹ سے اڑنے والی 12پروازیں جن کا شیڈول طے تھا کو روک دیا گیا ہے جبکہ باقی جرمنی کے شہروں کے لئے پروازیں متاثر نہیں ہوئیں ہیں
اینا کے مطابق جرمنی کے جنوب میں برفانی طوفان کے باعث میونخ ہوائی اڈے کو اتوار تک بند رکھنے پر مجبور کر دیا گیا ہے اور بارسلونا کے درمیان تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
برف باری سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے کچھ قصبے Ostallgäu (Bavaria) یا خود میونخ شہر ہیں، جہاں 40 سینٹی میٹر سے زیادہ برف کی موٹائی جمع ہو چکی ہے۔