سلوادور کے سفارت کارکی نگرانی میں سوشلسٹوں اور جنتس کے درمیان مذاکرات

سوئٹزرلینڈ(قمرفاروق) کاتالان کی آزادی کی حامی پارٹی جنتس اور اسپین کے گورننگ سوشلسٹوں کے درمیان پیدروسانچز کے دوسری مدت کے لئے وزیراعظم اسپین بننے کے بعد پہلی ملاقات ہفتے کے روز سوئٹزرلینڈ میں ہوئی۔فرانسسکو گیلیندو ویلز سوئٹزرلینڈ میں "خوشگوار اور کام کرنے والے ماحول میں پہلی میٹنگ کی نگرانی کر رہے ہیں۔

 فرانسسکو گیلیندو ویلزجو سانچیز کی حکومت سازی کے مباحثے کے دوران فریقین کے ان معاہدوں کی تعمیل کا تجزیہ کریں گے۔

گزشتہ دہائی کے دوران آزادی کی تحریک میں شامل افراد کے لیے ایک عام معافی کے اعلان پرجنتس نے سوشلسٹ رہنما کے دوبارہ انتخاب کی حمایت کی، 

جنٹس کے ایک بیان کے مطابق ہفتہ کو ہونے والی میٹنگ "خوشگوار اور کام کرنے والے ماحول میں” منعقد ہوئی اور فریقین کو "آگے بڑھنے” کی اجازت دی۔

جنتس نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے "تنازع کے سیاسی اور مذاکراتی حل کے حصول میں تعاون کرنے کے لیے گالیندو ویلز کی رضامندی پر شکریہ ادا کیا۔”سوشلسٹ پارٹی کے سکریٹری سانتوس سردن نے جنیوا ہوائی اڈے پر میڈیا کو بتایا کہ ملاقات "بہت اچھی رہی”، انہوں نے مزید کہا کہ یہ "ایک ورکنگ میٹنگ تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے