اے ٹی ایم سے نکلنے والا ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل
کراچی کی گلشنِ اقبال چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
اس قتل کے بعد کراچی میں رواں سال دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 60 ہو گئی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت تراب زیدی کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قتل کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے گلشنِ اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ تراب زیدی کو گزشتہ رات اے ٹی ایم سے نکلتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔
مقتول تراب زیدی کی نمازِ جنازہ ادا
مقتول تراب زیدی کی نمازِ جنازہ آج ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں علاقہ مکینوں اور رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تراب زیدی کی تدفین وادیٔ حسین قبرستان میں کی جائے گی۔