گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا عوام کے لیے کھول دیا گیا
گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کو عید کے تیسرے روز فیملیز کے لیے کھول دیا گیا۔
پشاور میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس پہنچ رہی ہے۔
گورنر ہاؤس میں فیملیز کیلئے کھانے پینے کے اسٹالز اور بچوں کے لیے جھولے لگائے گئے ہیں۔
عید سے قبل ہی گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے 3 روز گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
غلام علی کا کہنا تھا کہ عیدالفطر پر گورنر ہاؤس ہر خاص و عام کیلئے کھلا رہے گا، لوگ عید کے پہلے اور دوسرے روز صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک آسکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عید کے تیسرے روز گورنر ہاؤس کو خواتین، بچوں اور فیملیز کیلئے مختص کیا ہے۔