پیدرو سانچیز فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی حمایت کے لیے یورپی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں
میڈرڈ:ہسپانوی حکومتی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی حمایت کے لیے یورپی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
سانچیز آنے والے دنوں میں ناروے، آئرلینڈ، پرتگال، سلووینیا اور بیلجیئم کے رہنماؤں سے ملنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
میڈرڈ نے جولائی سے پہلے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عزم کیا ہے، لیکن اسے امید ہے کہ مزید ممالک اس کے بیان پر عمل کریں گے۔
حکومتی ترجمان نے کہا کہ ہمارا مقصد واضح ہے: فلسطینی ریاست کو اس وقت تسلیم کرنے کا اہم موقع ہوگا جب اقوام متحدہ میں اس تنازعہ پر بحث ہورہی ہوگی