اپوزیشن اتحاد کا جلسہ، پشین میں دفعہ 144 نافذ
بلوچستان کے ضلع پشین میں انتظامیہ نے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی، پشین میں آج چھ جماعتی اپوزیشن اتحاد کا جلسہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پشین میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر پشین کا کہنا ہے کہ اہم شاہراہوں کی بندش پر بھی دفعہ 144 نافذ ہے۔