پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ہوگیا
قومی ایئرلائن پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا ہوگیا۔
ترجمان پی آئی اے نے فضائی میزبان ایاز قریشی کے کینیڈا میں لاپتا ہونے کی تصدیق کر دی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکام کے تعاون سے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ایاز قریشی اگر غیر قانونی رہائش کیلئے سلپ ہوا ہے تو محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بھی 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہوئے تھے، فضائی میزبان ایاز قریشی کا تعلق پی آئی اے لاہور بیس سے ہے۔
فضائی میزبان نے ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز کیلئے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا