مرتضیٰ جاوید عباسی کا کے پی حکومت پر صوبے کے وسائل اپنے لوگوں میں بانٹنے کا الزام
پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے کے پی حکومت پر صوبے کے وسائل اپنے لوگوں میں بانٹنے کا الزام عائد کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ پہلے رمضان پیکیج، اب عید پیکیج کی آڑ میں صوبے کے وسائل اپنے لوگوں میں بانٹے جا رہے ہیں۔
مرتضیٰ جاوید نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کسی کو صوبے کے وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ کے اس امتیازی پیکیج کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مشاورت شروع کردی ہے امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج کریں گے، پیکیج کی آڑ میں جاری شدہ 1.15 بلین روپے میں سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔