حیدرآباد کے شہری انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید کورسز مفت کریں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری : فوٹو فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے شہری انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید کورسز مفت کریں، حیدرآباد کے نوجوان کلاؤڈ اپلائیڈ جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلیجنس انجینئر بنیں۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ فری آئی ٹی کورسز میں داخلہ لیں، اپنا اور ملک کا مستقبل روشن کریں، کورس کرنے والوں کو جنریٹیو اے آئی انجینئرنگ کے سرٹیفیکٹ دیں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے بعد حیدرآباد میں آئی ٹی کورسز کے داخلے جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے