9 مئی کے واقعات پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے، عمرایوب
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔
بیرسٹر گوہر اور محمود خان اچکزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ عام شہریوں کا کیس ملٹری کورٹس کے بجائے سویلین کورٹس میں چلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد ہوا، جس کی بنیاد بلوچستان سے رکھی ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان کی سیاست میں افواج پاکستان کا کردار نہیں ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آصفہ بھٹو کے حلف پر ہر پاکستانی کو احتجاج کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو کے حلف کے بعد اجلاس نہ چلا کر قومی خزانے کے ساڑھے 6 کروڑ کا نقصان کیا گیا۔