درخشاں تھانے میں ملزم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

علامتی تصویر۔

کراچی کے درخشاں تھانے میں ملزم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم متعدد کیسز میں مفرور تھا اور گزشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔ 

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی لاش قانونی کارروائی کےلیے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ 

پولیس حکام کے مطابق ملزم کا بیٹا بھی جرائم میں ملوث اور جیل میں بند ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ایس پی صدر سے انکوائری رپورٹ 24 گھنٹوں میں طلب کرلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم کی ہلاکت کے بعد ایس ایچ او درخشاں کو معطل کردیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا مزید کہنا ہے کہ ایس پی صدر واقعے کے انکوائری افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے