گوجرہ: اٹلی پلٹ شخص کی لاش کھیتوں سے برآمد

کھاریاں کا رہائشی اٹلی پلٹ شخص کی لاش گوجرہ کے قریب کھیتوں سے

برآمد۔ ملزمان نے لاش کو کھیتوں میں دبا پر اس کے اوپر مرا ہوا کتا رکھ دیا تاکہ بدبو سے کسی کو شک نہ پڑے

مقتول کے ڈرائیور مختار کی نشاندھی پر تھانہ گوجرہ کے علاقے بوسال میں چارہ کے کھیت سے مقتول رحمت خاں ولد علی محمد گجر ساکن ڈھو تحصیل کھاریاں کی نعش مبینہ ملزم ڈرائیور مختار اور اس کے ساتھی شاہد کی نشاندھی پر برآمد کر لی ہے ۔ سنگدل ملزمان نے نعش کو گڑھا میں دبا کر اوپر مرا ہو کتا پھینک دیا ،کہ پھیلنے پر بدبو پر لوگ توجہ نہ دیں ۔

ذرائع کے مطابق مقتول نے دو شادیاں کی تھیں ۔اس کے بچے بھی باہر سیٹ ہیں ۔وہ اپنی پہلی بیوی کی فوتگی پر پاکستان آیا تھا ۔پولیس تھانہ سٹی اور تھانہ گوجرہ مصروف تفتیش ہیں۔مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے  مقتول کے بیٹے نے تھانہ سٹی منڈی بہاوالدین میں نامعلوم افرا دکے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے