بریشیا بلدیاتی انتخابات، چوہدری طلعت سلطان آف ڈوگہ مسلسل تیسری بار کونسلر منتخب

بریشیا(میاں آفتاب احمد)اٹلی معروف صنعتی اور یورپ میں مسلمانوں

کے کیپٹل کے طور پر پہچانے جانے والے شہر بریشیا کے 33 ذون میں میں گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ھوا۔جس میں پاکستانیوں سمیت اٹلی میں آباد اطالوی تارکین وطن نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔جس میں پاکستانیوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور مختلف ذون میں پاکستانی کامیاب ھوئے جن کی تفصیلات آ رہی ہیں۔اٹالین میڈیا کے مطابق گجرات کے گاوں ڈوگہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد اطالوی شہری چوہدری طلعت سلطان بریشیا میں تارکین وطن امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ لیکر بریشیا کے سلطان کے طور پر مسلسل تیسری بار سامنے آئے ہیں چوہدری طلعت سلطان کو اپنے ذون میں مھمدیہ اسلامک سینٹر اور امامیہ سینٹر کی حمایت بھی حاصل تھی اسی حلقے سے پاکستانی خاتون بھی منتخب ھونے میں کامیاب ھوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے