سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع آج پاکستان پہنچیں گے

فائل فوٹو۔

سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال عبداللّٰہ العتیبی آج پاکستان پہنچیں گے۔ 

پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد سعودی معاون وزیر دفاع کا استقبال کرے گا۔ سعودی معاون وزیر دفاع آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔ 

آرمی چیف سے ملاقات دوران پاک سعودی مشترکہ دفاعی منصوبے زیر بحث آئیں گے۔ آرمی چیف سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تربیت اور دیگر دفاعی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔ 

آرمی چیف سے ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے