واشنگٹن، وزیر خزانہ کی صدر ورلڈ بینک سے ملاقات
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے 10 سال کے لیے رولنگ کنٹری فریم ورک پلان کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کے صدر نے معیشت کے استحکام اور ٹیکس بڑھانے کے پروگراموں کی حمایت کی۔
بعد ازاں وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسوگو اسکاوا سے بھی ملاقات کی، جس میں اے ڈی بی کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بات ہوئی۔
ملاقات میں رعایتی فنانسنگ اور مستقبل کے منصوبوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اس سے قبل سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات میں محمد اورنگزیب نے دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جی 24 اجلاس میں شرکت کی اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی علاقائی نائب صدر سے بھی ملے۔