نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے کیلئے آمادہ نہیں تھے، عرفان صدیقی

فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے کےلیے آمادہ نہیں تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ کابینہ، معیشت کی بحالی اور دیگر معاملات میں نواز شریف اپنی رائے دیتے ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو تباہ حال معیشت ملی تھی۔ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا وزیر اعظم شہبازشریف کا بہت بڑا کارنامہ تھا۔

انکا کہنا تھا کہ میری نواز شریف کے ساتھ بہت ساری ملاقاتیں لندن میں ہوئیں ہیں، نواز شریف اس بار وزیر اعظم بننے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بننے کےلیے آمادہ نہیں تھے، وزیر اعظم نہ بننے کا نواز شریف کا اپنا فیصلہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے