لودھران، کانسٹیبل کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

لودھراں میں وارڈ نمبر 23 میں پولیس کانسٹیبل کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں کانسٹیبل مختار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم سے فیس بک پر دوستی ہوئی، شادی کا جھانسہ دے کر ملنے کیلئے بلایا تھا۔

ملزم نے نازیبا تصاویر بنائیں، بلیک میل کرکے متعدد بار زیادتی کی، دو لاکھ کیش بھی وصول کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔

تفتیشی افسر کا موقف ہے کہ کانسٹیبل مختار کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی میڈیکل نہیں کروانا چاہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے