ڈی آئی خان میں فائرنگ، 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق

علامتی فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کسٹم کلیکٹر کے مطابق اہلکار معمول کے گشت پر تھے، جب ملزمان نےفائرنگ کانشانہ بنایا۔

کسٹم کلیکٹر کرم الہٰی کے مطابق حملہ آور سگو کےقریب جھاڑیوں میں چھپ کر کسٹم اہلکاروں کو فائرنگ کانشانہ بنایا۔ جھاڑیوں سے گولیوں کےخول برامد ہوئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں انسپکٹر اسلم خان، سپاہی شہاب خان، عنایت اللّٰہ، اکبر زمان اور ڈرائیو سمیت 6 افراد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقےکی ناکہ بندی کردی گئی۔ فرار ہونے والے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے