انگلینڈ کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر رامن سوبارو انتقال کرگئے
انگلینڈ کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر رامن سوبارو 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی پی) نے سابق ٹیسٹ بیٹر اور ریفری کے انتقال کی تصدیق کردی۔
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سوبارو نے 13 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔
رامن سوبارو نے 160 انٹرنیشنل میچز میں بطور میچ ریفری بھی خدمات انجام دیں۔ وہ انگلش کرکٹ بورڈ کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں۔