اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج پر جانے والے تمام افراد کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ اسلام آباد نے یہ حکم حج و عمرہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیز کی حج کوٹا سے متعلق دائر درخواستوں پر وزارت مذہبی امور کے حکام کو دیا۔

وزارت مذہبی امور کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم بھی حج معاملات کی نگرانی کریں گے، اگر کسی نے ٹیکسی سے متعلق بھی شکایت کی تو آپ کی خیر نہیں۔

عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ منیٰ یا مزدلفہ میں کسی کو بھی شکایت آئی تو نہیں چھوڑیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوران سماعت کہا کہ تمام درخواستیں التوا میں رکھ رہے ہیں اس سال حج میں وزارت کی کارکردگی دیکھیں گے پھر ان کیسز کا فیصلہ کریں گے۔

عدالت عالیہ اسلام آباد نے مزید سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے