اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کے خط کے معاملے پر پیشرفت
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے خط کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر عدالت عالیہ کے تمام ججوں سے تجاویز مانگ لیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججوں سے پیر تک تجاویز طلب کی ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔
ججز کو سپریم کورٹ کے حکم نامہ کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے، ججز کی تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ ججز کے خط کے معاملہ پر تجاویز طلب کی تھیں۔