پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے جوتیاں چوری کرنے والے کی تلاش کا حکم
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کی مسجد سے جوتیاں چوری کرنے والے کی تلاش کا حکم دے دیا گیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے جوتیاں چوری ہونے کا معاملے کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نوٹس لے لیا۔
اسپیکر نے سیکیورٹی عملے کی ناکامی کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے، جس کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چور کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ذرائع اسمبلی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں میں سے جن کی وہاں ڈیوٹی تھی، وہ موجود نہیں تھے۔
آج نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سمیت ایک درجن افراد کے جوتے چوری ہوگئے تھے۔
معاملے کی انکوائری جوائنٹ سیکریٹری ایڈمن اور سارجنٹ آرمز کریں گے۔