مہنگائی کی شرح کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سمیت دیگر اداروں سے مثبت بات چیت رہی، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے، پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

واشنگٹن میں چینی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان طویل اور بڑے قرض کی تلاش کر رہا ہے، پاکستان اگلے پروگرام میں کم از کم 6 ارب ڈالر کا نیا ٹیب کھولے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قرض پر اتفاق ہوا تو اضافی فنانسنگ کی بھی درخواست کریں گے، رواں سال یا اگلے مالی سال کے دوران بڑا خطرہ نظر نہیں آرہا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی اور سی پیک فیز 2 پر کام تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک چین کی طرف سے شاندار اور مثالی منصوبہ ہے، مختلف عالمی اداروں کے ساتھ مل کر متعدد منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان مالی سال 26-2025 کے دوران چینی پانڈا بانڈ لانچ کرنا چاہتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے بھی ملاقات کی اور اصلاحات، سرمایہ کاری پر گفتگو کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے