دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ، ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوگا، ذرائع

فوٹو: سوشل میڈیا

دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کےلیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ہوگا۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے یکم مئی تک نام بھجوانے ہیں، 25 مئی تک اسکواڈ میں رد و بدل کے بعد آئی سی سی کی منظوری لینا لازمی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے اسکواڈ میں 17، 18 کھلاڑیوں کو رکھے جانے کا امکان ہے جبکہ آئرلینڈ روانگی سے قبل مختصر کیمپ بھی لگائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آئرلینڈ میں تین اور انگلینڈ میں چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ انگلینڈ سے ورلڈ کپ کےلیے امریکا روانہ ہوگا۔

پاکستان ٹیم 7 مئی کو آئرلینڈ روانہ ہوگی، سیریز 10 مئی کو شروع ہوگی جبکہ انگلینڈ میں سیریز کا 22 مئی سے آغاز ہوگا۔

دوسری جانب اسکواڈ کے علاوہ غیرملکی ہیڈ کوچز، اسسٹنٹ کوچ کا اعلان بھی نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام پر ہوگا۔

اسسٹنٹ کوچ کےلیے درخواستیں جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے، وائٹ بال اور ریڈ بال ہیڈ کوچز کےلیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اپریل تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے