پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

سیریز کے تمام میچز جیو سپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

کیوی ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ ابھی تو پچ خشک لگ رہی ہے ہو سکتاہے بعد میں اوس پڑ جائے۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صرف دو گیندیں پھینکی جا سکیں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے