ایشیا کپ میں رونا آرہا تھا کہ پاکستان کو میچ نہیں جتوا پایا، زمان خان
پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ تھا، آخری اوور کرنے کو ملا، اُمید تھی کہ پاکستان کو میچ جتوا دوں گا لیکن بیٹر کا ایج لگ گیا۔
ایک بیان میں زمان خان نے کہا کہ ایشیا کپ میں رونا آرہا تھا کہ پاکستان کو میچ نہیں جتوا پایا، تمام کھلاڑیوں نے مجھے سپورٹ کیا جس سے اعتماد ملا۔
زمان خان کا کہنا ہے کہ ذہن میں آخری اوور کرتے وقت ایک ہی بات ہوتی ہے کہ ٹیم کو جتوانا ہے، میرا ایکشن مشکل ہے، ملنگا کا اسٹائل ہے، ملنگا کو دیکھ کر بولنگ کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بولنگ میں اپنا نام بنانے کا خواب دیکھا، آخری اوور کرنا مشکل ذمے داری ہوتی ہے۔
فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ یارکر بولنگ کے ذریعے خود کو اسپیشلسٹ بنایا، بولنگ ایکشن سے کافی فرق پڑتا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں یارکرز کو ترجیح دی اور لاہور قلندرز نے میچ جیتا۔