ہمارے آئیڈیل وہی ہیں جو حق کی خاطر لڑنے والے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں 40 ہزار لوگ شہید ہوچکے ہیں، اہل غزہ کی لغت میں سرینڈر کا لفظ نہیں، ہمارے آئیڈیل وہی ہیں جو حق کی خاطر لڑنے والے ہیں۔
لاہور میں الاقصیٰ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم تماشا نہیں دیکھیں گے، ہم امت کو جگائیں گے، کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے، کبھی دو ریاستی حل نہیں مانیں گے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کی آواز بن کر بھی تمہارے سامنے کھڑے ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ یہ حکومت فارم 47 کی ہے، یہ جعلی حکومت ہے۔