میری گورنر شپ پر بہت بات ہو رہی ہے، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ میری گورنر شپ پر بہت بات ہو رہی ہے۔
کراچی میں تاجروں کی تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ میری گورنر شپ جاری رہنے پر بہت بات ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں آخری گھنٹے تک پوری توانائی سے خدمت جاری رکھوں گا۔
کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ اب میں اس مرحلے پر آگیا ہوں کہ نہ شوق کمال رہا اور نہ ہی خوف زوال رہا۔
اس موقع پر ممتاز تاجر رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو نہ ہٹانے کی اپیل کردی۔
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس عاطف اکرام نے کہا کہ وزیراعظم گورنر سندھ کو عہدے پر برقرار رکھیں۔
تاجر رہنما ایس ایم تنویر نے کہا کہ وزیراعظم سے کہوں گا کہ فیصلہ کرنے سے پہلے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی خدمات کا مدنظر رکھا جائے۔