پی ایف یو جے ، او پی جی ایف وفد کی طارق وزیر سے ملاقات

مانچسٹر (ہارون مرزا) پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور او پی جی ایف کے وفد کی قو نصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر سے ملاقات ، اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر خصوصی نشست رکھی گئی، نشست میں او پی جی ایف کے سینئر ممبران اور صحافیوں نے شرکت کی۔ قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ افضل بٹ نے اس موقع پر اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کیلئےحکومت پاکستان کو موثر اقدامات کرنا ہوں گے ،پاکستان کے خیراتی اداروں ، مساجد وغیرہ کو چلانے کیلئے اوورسیز پاکستانی اہم کردار ادا کررہے ہیں، صحافی برادری مسائل اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر رہی ہے۔ افضل بٹ نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اسٹیبلشمنٹ غلط فیصلے نہ کرتی تو آج ہم یورپ کے برابر ہوتے ،آج پاکستان دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتا ہے تو اس کی وجہ محنتی پاکستان ہیں جنہو ں نے ایٹم بم بنایا، انہوں نےپاکستانی قونصلر جنرل طارق وزیر کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن ظہیر اختر مہرنے کہا کہ ہمارا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے جس کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی گلوبل فائونڈیشن دنیا بھر میں پاکستان سے جڑے اوورسیز کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، ہمیں متحد ہو کر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں،عمران اختر مہر،محمد سلیمان گوندل،علی رشید بٹ،سجاد احمد بٹ، چوہدری ذوالفقار چوہان، ماجد نذیر ، وسیم چوہدری، مشتاق مغل،آصف بٹ، چوہدری نصرت، چوہدری ناصر اقبال، زاہد ہاشم،زاکر،ظہیر اختر ودیگر بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے