حکومت کا ہاکی فیڈریشن میں دو دھڑوں کے معاملات طے کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ہاکی فیڈریشن میں دو دھڑوں کے معاملات طے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رانا مشہود نے کہا کہ حکومت اس فیڈریشن کے ساتھ کھڑی ہوگی جو آئین کے مطابق ہو۔ 

پاکستان کا قومی کھیل ہاکی اس وقت تشویش ناک صورتحال سے دوچار ہے، ملک میں اس وقت بیک وقت دو فیڈریشنز موجود ہیں، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ایک کیمپ کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں لگا ہوا ہے۔

اب وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود میدان میں آگئے، ان کا کہنا ہے کہ ہاکی میں دو دھڑوں کی صورتحال افسوسناک ہے۔

رانا مشہود نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 25 اپریل کو انہوں نے دونوں فیڈریشنز کے نمائندوں کو اسلام آباد طلب کیا ہے اور توقع ہے کہ حکومت کے پلیٹ فارم پر قومی کھیل کا مسئلہ طے کرلیں گے۔

وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود کا کہنا تھا کہ اس فیڈریشن کے ساتھ حکومت کھڑی ہوگی، جس کیساتھ ڈپارٹمنٹ ہوں اور جو آئین کے مطابق ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے