حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے،اوورسیز پاکستانیوں کو تنگ نہ کریں،خالد شہباز چوہان

بارسلونا(پ ر)حکومت پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کو تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی بجائے اس کے ایجنٹ مافیا کو پکڑا جائے جو عوامُ کو لوٹ کر پھر انُ کی جان سے بھی کھیلتے ہیں، ان کو چھوڑ کر جو بچارے اپنی محنت مزدوری کرتے ہیں ان کو ائیر پورٹ پر تنگ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ،ان خیالات کا اظہار پاک کاتالان فیڈریشن اسپین کے صدر خالد شہباز چوہان نے اپنی جاری پریس ریلیز میں کیاانہوں نے کہا کہ بغیر سوچے سمجھے کسی کاُپاسپورٹ بلا ک نہیں کیا جا سکتا اس کا ایک موقع دے جس پر ان کو شک ہو انُ سے رابطہ کریں۔ آپ سفارت خانہ اور قونصلیٹ کو استعمال کریں، معاملات کو اچھے طریقے سے ہینڈل کریں، پتہ نہیں وہ کون لوگ اسی جگہوں پر بیٹھ جاتے جن کو اتنی سمجھ نہیں معامالات کوُکیسے ہینڈل کرنا ہماری گورنمنٹ پاکستان سے ان معاملات پر پھرپور احتجاج کرتے ہیں کہ محنت کش پاکستانیوں کو اس طرح تنگ نہ کیا جائے کاتالان فیڈریشن اس معاملے کو اعلی احکام تک پہنچائے گی سوشل میڈیا اور میڈیا پر بھی آواز اٹھائے گی تا کہ اس طرح کے واقعات مزید پیش نہ آئیں۔