کاتالان انتخابات،کون سی جماعت کتنی نشستیں حاصل کرسکے گی،سروے
بارسلونا: سینٹر فار سوشیالوجیکل ریسرچ (CIS)
کے سروے کے مطابق سوشلسٹ کاتالونیا 12 مئی کو ہونے والے کاتالان انتخابات میں 39-40 نشستوں (20.9% ووٹوں) کے ساتھ جیت جائے گی، اس کے بعد جنتس کو 28-30 اور 12.5% اور ERC کو 27-28 سیٹوں کے ساتھ کامیابی ملے گی۔ جو 14.5%، ووٹ حاصل کرے گی
PP کو 13-14 سیٹیں اور 7.7% ووٹ ملیں گے، ووکس کو 5.4% کے ساتھ 8-9 ڈپٹی اور Comuns Sumar کو 5.5% کے ساتھ 7-8 نسشتیں ملیں گی۔
آخر میں، CUP 5-7 سیٹوں اور 3.2% حمایت کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجمان ہو جائے گا اور Aliança Catalana کو 2.4% ووٹوں کے ساتھ 0-2 نسشتیں ملیں گی جبکہ Cs اور Alhora 1.8% اور 0.7% کے ساتھ کاتالان چیمبر سے باہر رہ جائیں گے۔