وزیراعظم اسپین پیدروسانچز کی بیوی کےکرپشن اسکینڈل کی عدالت نےتحقیقات کا اعلان کر دیا

میڈرڈ:وزیراعظم اسپین پیدروسانچز کی بیوی کرپشن اسکینڈل کی زد میں آگئی،عالت نے تحقیقات کا اعلان کردیا
اسپین کے وزیراعظم پیدروسانچز سوموار کو اعلان کریں گے کہ وہ اپنی سیٹ پر برقرار رکھتے ہیں یا استیفی دیتے ہیں، سوشلسٹ پارٹی اس سے پہلے بھی ایک اہم ممبر کی کرپشن کے کیس کا سامنا کر رہی ہے جس سے ان پر بہت زیادہ دباو ہے

وزیراعظم اسپین نے اپنی مصروفیات کینسل کردی ،انہوں نے کہا کہ میں سکون کے ساتھ اس پر سوچنا چاہتا ہوں ،نئے انتخابات ہونگے یا اپنی سیٹ چھوڑوں گا،
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ 29مئی تک انتخابات نہیں ہوسکتے ،یعنی اسمبلیاں توڑی نہیں جا سکتی

کاتالونیا انتخابات کی کمپین اس جمعرات کو شروع ہونے جرہی ہے،سبادیل اور سانتا کلوما میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسوں سے پیدروسانچزنے خطاب کرنا تھا لیکن اب وہ ان جلسوں میں شرکت نہیں کریں گے

پیدروسانچز نے کہا ہوائی،سمندری اور زمینی تینوں راستوں سے مجھ پر حملہ ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میری بیگم نے کوئی جرم نہیں کیا،مجھے روکنے کے لئے یہ کھیل کھیلا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے